ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تاریخ کا شعور ہمیں اعلیٰ مقام پر فائز کرتاہے:انضمامِ کرناٹکا کے متعلق بھٹکل میں کنڑا ساہتیہ پریشد کا سلسلہ وار خطاب

تاریخ کا شعور ہمیں اعلیٰ مقام پر فائز کرتاہے:انضمامِ کرناٹکا کے متعلق بھٹکل میں کنڑا ساہتیہ پریشد کا سلسلہ وار خطاب

Wed, 23 Nov 2016 17:55:13    S.O. News Service

بھٹکل:23/نومبر (ایس او نیوز) اپنا وطن ، اپنی تہذیب اور روایات کی تاریخ کا شعور ہمیں اپنے آپ کو  فخریہ مقام پر لاکھڑاکرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارکنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھرنائک نے ظاہر کیا۔

وہ یہاں کرناٹکا انضمام کی تاریخ مہم کے متعلق  تعلقہ کے منڈلی سرکاری ہائی اسکول میں طلبا میں شعور بیدار کرنے کے لئے منعقدہ پروگرا م میں انضمامِ کرناٹکا پر مقالہ پیش کررہے تھے۔ ایک زمانے میں کنڑا ریاست کاویری سے گوداوری تک پھیلی ہوئی تھی۔ گردشِ زمانہ کنڑا ریاست کی سرحدیں تنگ ہوتی چلی گئیں اور آخر کار یہ ریاست غیر کنڑیگاس کے زیر اقتدار آئی۔ مختلف علاقوں میں منقسم کنڑیگاس کے انضمام کے لئے جو جدوجہد شروع  ہوئی وہ آزادی کی جدوجہد کے مساوی اور اتنی ہی اہمیت کی حامل تھی، اس کا ہمیں شعور ہونا چاہئے۔ اس موقع  پر کنڑا ریاست کے متعلق وڈیو ز ، گیت وغیرہ پیش کئے گئے ۔ کنڑا پریشد کے خصوصی مدعو فزیکل ٹیچر ایم بی نئاک نے استقبالیہ کے ساتھ افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ استاد وی جے نایک نے شکریہ اداکیا۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس دیو گوڈا، استاد گوپال کرشنا پاؤسکر، سورنا انکولیکر ، ارمیلا میستا ، ممتانائک، منجولا اور اگیانیشوری کالج کے طلبا پروگرام میں موجود تھے۔

 

 


Share: